Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

پیٹرول ایک روپے فی لیٹراورڈیزل 4 روپے فی لیٹرسستا

نومبر 24, 2026

شہریوں کو مؤثر ریلیف کی فراہمی این سی سی آئی اے کی اولین ترجیح ہے۔ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی

نومبر 24, 2026

سوشل میڈیاپلیٹ فارمز ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اوردہشت گردعناصر کی سرگرمیاں بندکریں۔محسن نقوی

نومبر 24, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
بدھ, نومبر 25
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»شوبز»پاکستان میں پہلی بار انفلوئنسر ایوارڈز، فاتحین کا فیصلہ عوام کریں گے
شوبز

پاکستان میں پہلی بار انفلوئنسر ایوارڈز، فاتحین کا فیصلہ عوام کریں گے

EditorBy Editorاگست 15, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی ڈیجیٹل انڈسٹری میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ملک میں پہلی مرتبہ پاکستان انفلوئنسر ایوارڈز (PIA) منعقد کیے جا رہے ہیں۔ ان ایوارڈز کا مقصد کانٹینٹ کریئیٹرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی خدمات کو باقاعدہ طور پر تسلیم کرنا ہے۔تقریب 7 نومبر 2026 کو ہوگی۔ اس دوران 30 سے زائد کیٹیگریز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کریئیٹرز کو اعزازات دیے جائیں گے۔

پاکستان انفلوئنسر ایوارڈز کی میزبانی امتل باویجا اور فہد طارق کریں گے۔امتل باویجا ’پتن گیر‘ نامی وی لاگ سے شہرت حاصل کر چکی ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔امتل باویجا کے مطابق وہ گزشتہ آٹھ برس سے ڈیجیٹل شعبے سے وابستہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابتدا میں انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ پاکستان کے پہلے انفلوئنسر ایوارڈز کی میزبانی کریں گی۔منتظمین کے مطابق ایوارڈز میں مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے کریئیٹرز کو شامل کیا جائے گا۔

ان میں یوٹیوب، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک سمیت دیگر پلیٹ فارمز شامل ہیں۔’کریئیٹر آف دی ایئر‘ اور ’ایمرجنگ کریئیٹر‘ جیسی کیٹیگریز بھی ایوارڈز کا حصہ ہوں گی۔فیشن، سیاحت اور بیوٹی کے شعبوں میں بھی کریئیٹرز کو اعزازات دیے جائیں گے۔لائف اسٹائل، فٹنس، گیمنگ اور موسیقی کے شعبے بھی شامل ہیں۔ پیرنٹنگ اور انٹرٹینمنٹ کے کریئیٹرز کو بھی موقع دیا جائے گا۔

منتظمین نے امیدواروں کے انتخاب کے لیے مرحلہ وار طریقہ کار تیار کیا ہے۔ہر کیٹیگری میں ابتدائی طور پر 20 امیدوار شارٹ لسٹ کیے جائیں گے۔ اس عمل میں الگورتھم کی مدد لی جائے گی۔بعد میں مارکیٹ سروے کے ذریعے نتائج کی جانچ کی جائے گی۔

معروف کانٹینٹ کریئیٹرز پر مشتمل جیوری ان 20 امیدواروں میں سے 10 کو اگلے مرحلے کے لیے منتخب کرے گی۔اس کے بعد مارکیٹنگ اور اشتہارات کے شعبے کے ماہرین پر مشتمل جیوری کام کرے گی۔یہ جیوری 10 امیدواروں میں سے پانچ فائنلسٹس منتخب کرے گی۔ایوارڈز کی خاص بات فاتحین کے انتخاب کا طریقہ کار ہے۔

حتمی فیصلہ جیوری نہیں کرے گی۔ فاتحین کا انتخاب عوامی ووٹنگ کے ذریعے ہوگا۔عوام اپنے پسندیدہ کریئیٹرز کو ووٹ دے سکیں گے۔ آن لائن پبلک ووٹنگ اکتوبر میں شروع کی جائے گی۔ایوارڈز کے چیف کیوریٹر طلحہ اسلم نے 27 جولائی کو ایک تقریب میں اس اقدام کے مقاصد بیان کیے تھے۔ان کے مطابق پاکستان کی کانٹینٹ انڈسٹری کو عالمی معیار کے مطابق ترقی دینا ضروری ہے۔انہوں نے صحت مند اور مسابقتی ماحول تشکیل دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

منتظمین کے مطابق ایوارڈز کا مقصد صرف کامیاب انفلوئنسرز کو اعزاز دینا نہیں ہے۔ اس اقدام سے پاکستان کی کریئیٹر انڈسٹری کو منظم سمت دینے کی کوشش بھی کی جائے گی۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    جن کے پاس ماں باپ ہوتے ہیں، اُنہیں دعاؤں کے لیے کسی پیر کی ضرورت نہیں۔اداکار نبیل ظفر

    نومبر 24, 2026

    نامور گلوکارمحسن رضا خان انتقال کر گئے

    نومبر 24, 2026

    ڈرامہ "درِ نجات” کے دو نئے کرداروں ’بیلا اور امان‘ نے شائقین کواپنی جانب متوجہ کرلیا

    نومبر 23, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مینارِ پاکستان سے اٹھنے والی صدا

    نومبر 24, 2026

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026

    اصلی نیوٹن اور جعلی آئن اسٹائن

    نومبر 23, 2026

    ‘فتنة الخوارج’و’فتنة الہندوستان’ اورقومی سلامتی کے ادارے

    نومبر 22, 2026

    جامعات کی عالمی درجہ بندی

    نومبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.