براڈ پیک سرچ آپریشن، پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی میت ریسکیو

براڈ پیک سرچ آپریشن کے دوران معروف پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی میت ریسکیو کرلی گئی۔ ریسکیو ٹیم نے میت براڈ پیک سے نکالی۔ بعد ازاں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسے اسکردو منتقل کردیا گیا۔ میت کو اسکردو سی ایم ایچ منتقل کیا گیا ہے۔

براڈ پیک پر پیش آنے والے حادثے میں مجموعی طور پر 10 کوہ پیما لاپتہ ہوئے تھے۔ ان میں 9 غیرملکی اور ایک پاکستانی کوہ پیما شامل تھا۔حکام کے مطابق لاپتہ ہونے والے 10 کوہ پیماؤں میں سے 7 کی میتیں پہلے ہی متعلقہ ممالک روانہ کی جا چکی ہیں۔

پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کا تعلق ہنزہ، گلگت بلتستان سے تھا۔ وہ براڈ پیک پر پیش آنے والے حادثے کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے۔ سرچ آپریشن کے دوران ریسکیو ٹیموں نے ان کی میت تلاش کرلی۔ میت کی اسکردو منتقلی کے بعد ضروری کارروائی مکمل کی جائے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے