خیبرپختونخوا بلدیاتی قانون میں تبدیلی کے بعد حلقہ بندیوں کا عمل مؤخر

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے 7 اضلاع میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا عمل مؤخر کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق خیبر، کرم، مانسہرہ، ملاکنڈ، شانگلہ، اپر چترال اور باجوڑ میں حلقہ بندیاں مؤخر کی گئیں۔

کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کے بعد فیصلہ کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے 22 جولائی 2026 کا نوٹیفکیشن تاحکم ثانی معطل کر دیا جبکہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے نیا فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حلقہ بندیوں کا عمل اگلے احکامات تک روک دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے 20 اگست کو چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کے پی کے کو بھی طلب کر لیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے