پاکستان نے اقوام متحدہ کی تخفیف اسلحہ کانفرنس کی صدارت سنبھال لی، پاکستانی سفیر طاہر حسین اندرابی بطور صدر کانفرنس کے اجلاسوں کی صدارت کر رہے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دنیا کے 65 ممالک اقوام متحدہ کی تخفیف اسلحہ کانفرنس کے رکن ہیں، جبکہ کانفرنس کے ایجنڈے میں ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ کا خاتمہ اور اس کی روک تھام سمیت اہم عالمی امور شامل ہیں۔
پاکستان کانفرنس کے صدر کی حیثیت سے اپنے کردار کے حوالے سے مشاورت بھی شروع کرچکا ہے۔ طاہر حسین اندرابی نے کانفرنس کے سابق صدور اور مختلف علاقائی گروپوں کے نمائندوں سے مشاورت کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی پہلی کمیٹی میں سالانہ رپورٹ اور قرارداد پر بھی رہنمائی کرے گا
