میئرکراچی نے صدر میں ختم نبوت چوک کا افتتاح کردیا

میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نےکراچی کے علاقے صدر  میں ختم نبوت چوک کا افتتاح کردیا۔

صدر میں ختم نبوت چوک کا افتتاح میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے ڈپٹی میئر سلمان عبد اللہ مراد اور سٹی کونسل کے اراکین کے ہمراہ کیا۔ میئر کراچی نے گزشتہ ماہ ریگل چوک صدر کا نام تبدیل کرکےختم نبوت چوک رکھنےکا اعلان کیا تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئرکراچی کا کہنا تھا کہ ختم نبوت چوک شہر کی مذہبی شناخت کی خوبصورت عکاسی کرتا ہے، کراچی نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے محبت کرنے والوں کا شہر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میئرکا عہدہ آنے جانے والی چیز ہے، تاہم وہ مرتے دم تک عاشق رسول ﷺ رہیں گے۔

 میئرکراچی کا کہنا تھا کہ شہر میں ایسے کام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جنہیں آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے