وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آج کے دور میں انفارمیشن وارفیئر اور بیانیے کی جنگ انتہائی اہمیت اختیار کرچکی ہے،اس تاثر کو حقیقت سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطاتارڑ نےتقریب سےخطاب میں کہا 2017 میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت مؤثرحکمت عملی کےذریعےملک سےدہشتگردی کے ناسورکا خاتمہ کیاگیا،وفاقی وصوبائی حکومتوں، افواج پاکستان اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نےملکردہشتگردی کا مقابلہ کیا۔
انہوں نےکہاکہ پاکستان نےمعرکہ حق کے دوران بھی بیانیے کےمحاذپرمؤثر حکمت عملی اپنائی اور پہلگام واقعے کےبعدبھارت کی بےبنیاد الزام تراشی کامؤثرجواب دیا،وزیراعظم نےواقعےکی غیرجانبدارانہ اور شفاف عالمی تحقیقات کی پیشکش کرکےپاکستانی مؤقف کومزیدتقویت دی،معرکہ حق کےدوران پاکستانی میڈیا نے ذمہ داری کامظاہرہ کیابھارتی میڈیا جھوٹا پروپیگنڈا پھیلاتا رہا۔
وفاقی وزیر نےکہاکہ پاکستان میں دہشتگردی کےخلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد افراد نےجانوں کی قربانیاں دیں،معاشرے کےہرطبقے نےدہشتگردی کےخلاف جنگ میں حصہ لیا،پاکستان دہشتگردی کے خلاف متحرک ہے جبکہ بھارت دہشتگردی میں ملوث ہے۔
مزید کہا بلوچستان کی ترقی حکومت کی ہمیشہ اہم ترجیح رہی ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بلوچستان کے حقوق اورخوشحالی کے لیے پرعزم ہیں۔ این 25 شاہراہ کی بہتری کے لیے وزیراعظم کی جانب سے فنڈنگ کے فیصلے کی بھی سب نے تائید کی ہے۔
