Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»کھیل»مشتاق احمد نے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو ایک بار پھر جوائن کر لیا
کھیل

مشتاق احمد نے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو ایک بار پھر جوائن کر لیا

EditorBy Editorاکتوبر 19, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

ڈھاکا : پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو ایک بار پھر جوائن کر لیا۔

رپورٹس کے مطابق سابق پاکستانی اسپنر جنوبی افریقا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلا دیش کے اسپن بولنگ کوچنگ کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔

بنگلا دیش کرکٹ کے آپریشنز منیجر شہریار نفیس نے بتایا کہ مشتاق احمد جب بھی دستیاب ہوں گے وہ سیریز بائی سیریز ہمارے ساتھ کام کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اُنہوں نے اگست میں بنگلا دیش ٹیم کے دورہ پاکستان میں بھی ذمے داریاں نبھائی تھیں۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے تک متوقع ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کو سیریز کے لئے کپتان بنانے پر غور کیا جارہا ہے، تاہم محمد رضوان کی کپتانی سے متعلق حتمی فیصلہ چیئرمین اور سلیکٹرز کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے فاسٹ بولر محمد حسنین جنہوں نے آخری بار 2023 میں ایک روزہ میچ کھیلا تھا، ٹیم میں شامل ہونے کے لیے مضبوط امیدوارکے طور پر سامنے آئے ہیں۔

حالیہ چیمپئنز کپ اور پریذیڈنٹ کپ میں بہترین پرفارمنس کے باعث فاسٹ بولر محمد حسنین کی واپسی یقینی ہوگئی ہے۔

Bangladesh Couch Cricket Mushtaq Ahmed کرکٹ
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    ماہ نور علی نے بھارتی کھلاڑی کو ہرا کر جونیئر اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

    اکتوبر 16, 2026

    فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ فیسٹیول کے لیے پاکستان کے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    اکتوبر 16, 2026

    انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی، ٹرائی سیریز 18 اکتوبر سے شروع ہوگی

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.