پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کےاستعمال پر عائد پابندی میں 24 ستمبر تک توسیع کردی۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے پابندی میں توسیع کا نوٹم جاری کردیا،پابندی بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے علاوہ بھارتی ایئرلائنز اورآپریٹرز کےزیرانتظام،ملکیتی یا لیز پرحاصل کیےگئے طیاروں پر بھی لاگو ہوگی۔
نوٹم کے مطابق بھارتی فوجی پروازیں بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکیں گی،بھارتی طیاروں کےلیےپاکستانی فضائی حدود کےاستعمال پرپابندی اپریل 2025 میں عائد کی گئی تھی،جس میں اب 24 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔
