ایران یورپ میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کے آپشنز پر غور کر رہا ہے

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ کشیدگی بڑھنے کی صورت میں ایران یورپ میں امریکی اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق ایرانی حکام نے ایسے ممکنہ اقدامات کا جائزہ لیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یورپ میں امریکی فوجی تنصیبات ممکنہ اہداف میں شامل ہیں۔ بلغاریہ اور قبرص میں موجود امریکی یا مغربی فوجی تنصیبات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ تاہم رپورٹ میں ان اقدامات کو ممکنہ آپشنز کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق ایران کے ممکنہ ردِعمل کا انحصار واشنگٹن کے اقدامات پر ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام امریکا کی آئندہ پالیسی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اگر کشیدگی میں اضافہ ہوا تو ایران اپنے ردِعمل کا دائرہ وسیع کرسکتا ہے۔ ایسے کسی بھی اقدام سے مشرق وسطیٰ کے تنازع کا دائرہ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

فنانشل ٹائمز نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں زیر سمندر کیبلز کے معاملے پر بھی غور کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق زیر سمندر فائبر آپٹک کیبلز کو نشانہ بنانے کا آپشن بھی زیر غور رہا ہے۔ یہ کیبلز عالمی مواصلاتی نظام کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ آبنائے ہرمز پہلے ہی عالمی توانائی اور بحری تجارت کے لیے اہم ترین گزرگاہوں میں شامل ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے