پاکستان SCO اجلاس کی میزبانی کرے گا، اسحاق ڈار کا تیاریوں پر اظہارِ اطمینان

اجلاس میں چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے SCO اجلاس کے سلسلے میں جاری ترقیاتی اور انفراسٹرکچر منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اسحاق ڈار نے اجلاس کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ تمام انتظامات مقررہ وقت کے اندر مکمل کیے جائیں اور SCO اجلاس کے لیے اعلیٰ ترین معیار کے انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

ڈپٹی وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان 2027 میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی کامیاب میزبانی کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے، اجلاس کی کامیاب اور منظم میزبانی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مربوط اور مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ اجلاس کی تیاریوں کے حوالے سے تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطہ اور قریبی تعاون یقینی بنائیں تاکہ تمام منصوبے اور انتظامات بروقت مکمل ہوسکیں۔

اجلاس میں اعلیٰ حکام نے SCO سمٹ 2027 کے انتظامات، ترقیاتی منصوبوں، انفراسٹرکچر اور دیگر متعلقہ امور پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ، سیکرٹری داخلہ احمد رضا سرور سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے