پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیریز 18 اکتوبر سے یکم نومبر تک پاکستان میں کھیلی جائے گی۔ سیریز کا پہلا مرحلہ راولپنڈی میں ہوگا۔
مجوزہ شیڈول کے مطابق راولپنڈی میں 3 میچز رکھے گئے ہیں۔ یہ میچز 18، 20 اور 22 اکتوبر کو کھیلے جانے کی تجویز ہے۔ پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں پہلے مرحلے میں راولپنڈی میں ایکشن میں ہوں گی۔ اس کے بعد سیریز کا دوسرا مرحلہ لاہور منتقل ہوگا۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں 25، 27 اور 29 اکتوبر کو میچز تجویز کیے گئے ہیں۔ سہ ملکی سیریز کا فائنل بھی لاہور میں ہوگا۔ مجوزہ شیڈول کے مطابق فائنل یکم نومبر کو کھیلا جائے گا۔
