آزاد کشمیر اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں پر انتخاب، کاغذات نامزدگی کل جمع ہوں گے

شیڈول کے مطابق امیدوار 20 اگست کو صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، جبکہ اسی روز کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد امیدواروں کی فہرست بھی جاری کی جائے گی۔

کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 21 اگست کو دائر کی جائیں گی، جن کی سماعت اور فیصلے 22 اگست کو ہوں گے۔

شیڈول کے مطابق امیدوار 23 اگست کو دستبردار ہو سکیں گے، جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

آزادکشمیر اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو ہوگی۔ پولنگ کا عمل صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک اسمبلی ہال، بلاک 12 سول سیکرٹریٹ مظفرآباد میں ہوگا، 8 مخصوص نشستوں میں 5 نشستیں خواتین، ایک علماء و مشائخ، ایک بیرونِ ملک مقیم ریاستی باشندوں جبکہ ایک نشست ٹیکنوکریٹس اور پروفیشنلز کے لیے مختص ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے