Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»کل نواز ، زرداری پر ظلم ہوا ان کے ساتھ تھا، آج عمران خان پر ظلم کی مذمت کرتا ہوں: فضل الرحمن
پاکستان

کل نواز ، زرداری پر ظلم ہوا ان کے ساتھ تھا، آج عمران خان پر ظلم کی مذمت کرتا ہوں: فضل الرحمن

EditorBy Editorاکتوبر 21, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد : جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ نواز شریف، آصف زرداری پر ظلم کیخلاف ان کے ساتھ کھڑا ہوا، آج بانی پی ٹی آئی پر ہونے والی سختیوں کی مذمت کرتا ہوں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو تقسیم نہیں ہونے دیا، پہلے مسودے اور آج کے مسودے میں واضح فرق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک مسئلہ اٹھا تھا کہ سپریم کورٹ کے جج صاحبان کی مدت ملازمت میں اضافہ کیا جائے، ایک جج سے حکمراں پارٹی اور دوسرے جج سے قائد حزب اختلاف گھبرا رہی ہے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا کہ آئینی اصلاحات لائی جائیں، عدالتی نظام کو ٹھیک کیا جائے، آئینی ترمیم کو شخصیات کے بیچ میں یرغمال کیوں بنایا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں تبلیغی اصلاحات لائی جاتی ہیں، جب نواز شریف اور آصف زرداری پر ظلم ہوا تو ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہوا اور آج بانی پی ٹی آئی پر ہونے والی سختیوں کی مذمت کرتا ہوں۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ جن چیزوں کو ہم نہیں کر پا رہے تھے آج ہم ان کو کر پا رہے ہیں۔ آئین میں ترمیم دو تہائی اکثریت سے ہی ہوتی ہے شکر گزار ہوں حکومت میں شامل تمام جماعتوں نے ہماری ترمیم کو قبول کیا۔

Asif Zardari Fazal u Rahman Imran khan Nawaz Sharif Pakistan PTI پاکستان
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    راولپنڈی کے تمام علاقوں اور کینٹ میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی

    اکتوبر 16, 2026

    بلاول بھٹو سے فیصل ممتاز راٹھور، خرم دستگیر اور پی پی رہنماؤں کی ملاقاتیں

    اکتوبر 16, 2026

    کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.