Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعہ, اکتوبر 16
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک
پاکستان

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک

EditorBy Editorاکتوبر 16, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے مطابق آپریشن کے دوران خوارجی گل بہادر گروپ کا اہم دہشت گرد کمانڈر زاہد گل مارا گیا، ہلاک دہشت گرد کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کا مرکزی ماسٹر مائنڈ تھا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد نے کوہاٹ پولیس لائنز حملے میں خودکش بارود بردار گاڑی کی خود رہنمائی کی تھی، وہ دہشت گردی کے متعدد دیگر سنگین واقعات میں بھی سیکیورٹی فورسز کو انتہائی مطلوب تھا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق زاہد گل بلی تنگ بینک ڈکیتی میں بھی موقع پر موجود تھا، اس واردات میں 60 لاکھ روپے لوٹے گئے تھے، ڈکیتی میں لوٹی گئی رقم بکاخیل اور جانی خیل میں بنوں کی دہشت گرد تشکیلوں میں تقسیم کی گئی تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد خوارجی گل بہادر گروپ سے قریبی رابطے میں تھا اور کوہاٹ میں متعدد خودکش حملہ آوروں کی ترسیل میں ملوث رہا۔

سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے مطابق دو ماہ قبل دہشت گرد نئی کوہاٹ پولیس لائنز پر حملے کے لیے بھی خودکش حملہ آور لایا تھا، تاہم یہ کوشش ناکام بنا دی گئی تھی۔

ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گرد کے اگلے اہداف کوہاٹ میں پی اے ایف سیٹ اپ اور پولیس ٹریننگ سکول تھے جبکہ دہشت گرد تشکیل کے دیگر کارندے پہلے ہی سیکیورٹی اداروں کی حراست میں ہیں

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    راولپنڈی کے تمام علاقوں اور کینٹ میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی

    اکتوبر 16, 2026

    بلاول بھٹو سے فیصل ممتاز راٹھور، خرم دستگیر اور پی پی رہنماؤں کی ملاقاتیں

    اکتوبر 16, 2026

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو لندن میں آنریری بینچر کا اعزاز دے دیا گیا

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.