پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پابندی ضابطہ فوجداری 1898 کے سیکشن 144(6) کے تحت عائد کی گئی ہے، جس کے تحت آؤٹ ڈور ڈرونز کے استعمال پر پابندی برقرار رہے گی، ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرونز کے محدود استعمال کی اجازت ہوگی، تاہم ان کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری تقریب کے منتظمین پر عائد ہوگی۔

انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، اس کے علاوہ زرعی، آبپاشی اور تحقیقی مقاصد کے لیے ڈرون استعمال کرنے کی صورت میں ضلعی سطح پر قائم ’’سیف ڈرون یوزیج کمیٹی‘‘ سے تحریری اجازت حاصل کرنا ہوگی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق کمیٹی کی تحریری اجازت کے بعد متعلقہ مقاصد کے لیے ڈرون کا استعمال پابندی سے مستثنیٰ تصور ہوگا۔

ترجمان محکمہ داخلہ نے کہا کہ عوامی تحفظ، امن و امان کا قیام اور املاک کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات ہیں، صوبہ بھر کی انتظامیہ اور پولیس کو احکامات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے