عمران کی اسپتال منتقلی کا معاملہ: جنہوں نے بھی توہین عدالت کی انہیں سزا دی جائے: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کے حوالے سے جنہوں نے بھی توہین عدالت کی انہیں سزا دی جائے۔

سپریم کورٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا چیف جسٹس سے ملاقات کے لیے آئے تھے لیکن مصروفیت کی وجہ سے ملاقات نہ ہوسکی، رجسٹرار سپریم کورٹ سے میری اور لطیف کھوسہ کی ملاقات ہوئی، رجسٹرار نے بینچ کی تشکیل کےحوالے سے یقین دہانی کرائی ہے، آن لائن بھی بینچ کی تشکیل ہوسکتی ہے، امید ہے سپریم کورٹ جلد سماعت مقرر کرےگی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، بانی نے ایک منٹ بھی اسپتال نہیں رہنا، صرف ٹیسٹ کرانے ہیں، ڈیل کرنا ہوتی تو بانی تین سال قید نہ کاٹتے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی کسی کے قریبی نہیں بلکہ وہ 4 کروڑ عوام کے چیف ایگزیکٹو ہیں، وزیراعلیٰ کےپی بانی کے منتخب کردہ اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ہیں، بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کیا جائے، ہم نے اس پر سیاست نہیں کرنی تھی، بانی کاٹیسٹ کرائیں، انہیں اسپتال منتقل کریں یہ ان کا آئینی حق ہے۔

ان کا کہنا تھا سپریم کورٹ کا حکم واضح تھا کہ ایک بورڈ بنےگا جس میں بانی پی ٹی آئی کی بہن بھی شامل ہوں گی، ابھی سپریم کورٹ کا حکم نامہ قابل عمل ہے، آپ انہیں اسپتال منتقل کر سکتے ہیں، خدارا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی صحت کو سنجیدہ لیا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا ہم بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے مقبول ہیں، سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق جو بیان دیا وہ درست ہے، جس نے بھی روکا سہیل آفریدی نے ان سے متعلق بات کی ہے، سہیل آفریدی کے ایک جملے کو لے کر اصل مدعا سے ہٹا جا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے