عالمی امن و استحکام کےلیے جاری پاکستانی کوششوں کے سلسلے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران پہنچ گئے۔ تہران پہنچنے کے فوری بعد فیلڈ مارشل کی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات بھی ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے، دورہ خطے اور عالمی امن و استحکام کی پاکستانی کوششوں کا حصہ ہے، وزیرداخلہ محسن نقوی بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ ہیں۔
تہران پہنچنے کے فوری بعد فیلڈ مارشل کی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات بھی ہوئی۔ فیلڈ مارشل کا دورہ ایران خطے اور عالمی امن و استحکام کی پاکستانی کوششوں کا حصہ ہے۔ دورے کا مقصد مشرق وسطیٰ تنازع کے پرامن و جامع حل کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کا تسلسل ہے۔ دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ فیلڈمارشل عاصم منیر کے دورے کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانا بھی ہے۔
