آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے انتخاب کے بعد نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا۔

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے انتخاب کے بعد46 ارکان اسمبلی سے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے حلف لیا۔

قبل ازیں آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں پر انتخابات ہوئے، خواتین کی5 مخصوص نشستوں میں پیپلزپارٹی کی 2  اور مسلم لیگ ن کی 3 امیدوارکامیاب ہوئیں۔

خواتین کی 5 مخصوص نشستوں پر ن لیگ کی سحرش قمر، مریم زمان اور مریم ادریس کامیاب ہوئیں جبکہ پیپلزپارٹی کی فرزانہ یعقوب اور زوبیا خورشید بھی کامیاب قرار پائیں۔

علما و مشائخ کی نشست پرن لیگ کے پیر مظہر سعید شاہ کامیاب ہوئے، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر ن لیگ کے بیرسٹر افتخار گیلانی کامیاب قرار پائے جبکہ اوورسیز کشمیریوں کی نشست پر ن لیگ کے عبدالرحمان آرائیں کامیاب قرار پائے۔

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں ن لیگ نے مجموعی طورپر 31 نشستوں اور پی پی 14نشستوں پر کامیابی سمیٹی، عوامی دست وبازو کی ایک نشست پر ن لیگ کے ساتھ اتحادکے بعد ن لیگ کی 32 نشستیں ہیں۔

ایوان مکمل ہونے کے بعد نومنتخب ممبران اسمبلی نے حلف اٹھایا، اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا۔

خیال رہے کہ پونچھ اور سدھنوتی میں انتخاب نہ ہونے کے باعث 7 ممبران کے بغیر حکومت سازی کا عمل سرانجام دیا جارہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے