Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»جسٹس منصور، جسٹس منیب یا جسٹس یحییٰ میں سے کون بنے گا چیف جسٹس؟ فیصلہ آج ہوگا
پاکستان

جسٹس منصور، جسٹس منیب یا جسٹس یحییٰ میں سے کون بنے گا چیف جسٹس؟ فیصلہ آج ہوگا

EditorBy Editorاکتوبر 22, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔خصوصی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا گیاجس میں نئے چیف جسٹس کی تقرری سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ تین سینئر ترین ججز کے نام کمیٹی کو بھیجیں گے۔

اس وقت جسٹس منصور علی شاہ‘ جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحیی آفریدی سپریم کورٹ کے سینئرترین جج ہیں‘وزارت قانون کی جانب سے منگل کو(آج) سپریم کورٹ کے تین ججز کی سمری اس پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے جانے کا امکان ہے۔

کمیٹی کیلئے سینیٹ سے چار نامزد ممبران میں جے یوآئی کے کامران مرتضیٰ‘ پیپلز پارٹی کے فاروق نائیک‘ ن لیگ کے اعظم نذیر تارڑ جبکہ پی ٹی آئی کے بیرسٹر علی ظفر شامل ہیں۔ اسی طرح خصوصی کمیٹی کے لیے قومی اسمبلی کے 8 ارکان مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف‘ احسن اقبال اور شائستہ پرویز شامل ہیں۔

پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف‘ نوید قمر‘ تحریک انصاف کی جانب سے بیرسٹر گوہر‘ صاحبزادہ حامد رضا اورایم کیو ایم پاکستان کی رعنا انصار بھی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے بعد وزارت قانون سے تین سینئر ججز کا پینل طلب کیا جائے گا۔

کمیٹی ججز کے پینل میں سے چیف جسٹس پاکستان کا انتخاب عمل میں لائے گی۔ قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نیخصوصی کمیٹی کے قیام کے لئے چیئرمین سینیٹ یوسف گیلانی‘ن لیگ‘پیپلز پارٹی‘ایم کیو ایم اور سنی اتحاد کونسل کو خطوط ارسال کئے تھے۔

نئے قانون کے تحت 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد چیف جسٹس کی تقرری 3 دن قبل ہو گی‘چیف جسٹس 22 اکتوبر رات 12 بجے تک 3 نام آئینی کمیٹی کو بھیجنے کے پابند ہیں۔

Constitutional amendments Pakistan PMLN PPP Supreme Court پاکستان جسٹس منصور علی شاہ جسٹس منیب اختر جسٹس یحیی آفریدی
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    راولپنڈی کے تمام علاقوں اور کینٹ میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی

    اکتوبر 16, 2026

    بلاول بھٹو سے فیصل ممتاز راٹھور، خرم دستگیر اور پی پی رہنماؤں کی ملاقاتیں

    اکتوبر 16, 2026

    کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.