آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں سپیکر کے لیے پولنگ کے عمل میں مسلم لیگ ن کے طارق فاروق 32 ووٹ لےکر سپیکر منتخب ہوئے ہیں۔

اِسی طرح ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کے احمد رضا قادری 32 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ عامر غفار لون کو 14 ووٹ ملے، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں نومنتخب 46 ارکان نے حلف اٹھا لیا۔

دوسری جانب نومنتخب سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چودھری طارق فاروق نے احمد رضا قادری سے حلف لیا،حلف برداری کی تقریب اسمبلی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی، جس میں قانون ساز اسمبلی کے ارکان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

احمد رضا قادری نے حلف اٹھانے کے بعد ڈپٹی سپیکر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

حلف برداری کے بعد سپیکر چودھری طارق فاروق اور دیگر ارکان نے نئے ڈپٹی سپیکر کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

احمد رضا قادری نے اس موقع پر اپنے عہدے کی ذمہ داریاں آئین، قانون اور اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے مطابق ادا کرنے کے عزم کو دہرایا۔

واضح رہے گزشتہ روز آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لیے 8 مخصوص نشستوں پر ہونے والے انتخاب میں مسلم لیگ ن نے 6 اور پیپلز پارٹی نے دو پر کامیابی حاصل کی تھی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے