بانی کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے توہین عدالت کی فوری سماعت کی ایک اور درخواست دائر کر دی

سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی سے متعلق کیس میں ان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے توہینِ عدالت کی درخواست پر فوری سماعت کے لیے ایک اور درخواست دائر کردی۔

درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کی جیل میں حالت بگڑ رہی ہے اورسپریم کورٹ کےحکم کےبرعکس انہیں پمز لےجایاگیا،درخواست میں بانی پی ٹی آئی کو طبی معائنے اور علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنےکی استدعا کی گئی ہے۔

عظمیٰ خان نےدرخواست میں کہا کہ سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم پر جان بوجھ کر اس کی اصل روح کے مطابق عملدرآمد نہیں کیا گیا،عدالت کے حکم پر فوری اور مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ عدلیہ کے حکم پر مسلسل عمل نہ کرنا قانون شکنی کے زمرے میں آتا ہے، کیسز فکسیشن پالیسی توہینِ عدالت کی فوری سماعت میں رکاوٹ نہیں،اس سےقبل 25 اگست کوفوری سماعت کی درخواست مسترد کردی گئی تھی،تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ درخواست چیف جسٹس نے مسترد کی یا نہیں۔

عظمیٰ خان نے استدعا کی کہ توہینِ عدالت کی درخواست کو فوری سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے