امریکا اور ایران کے درمیان فی الحال کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ اس وقت امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے یا کسی نئے معاہدے کے لیے براہِ راست مذاکرات نہیں ہو رہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے فوکس نیوز کو انٹرویو میں امریکی مؤقف واضح کیا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات فی الحال جاری نہیں ہیں۔ لیویٹ کے مطابق یہ صورتحال اس وقت تک برقرار رہ سکتی ہے جب تک صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یقین نہ ہو کہ ایران بامعنی مذاکرات کے لیے سنجیدگی سے تیار ہے۔

وائٹ ہاؤس ترجمان نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی اولین ترجیح یہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے۔ ان کے مطابق امریکا نے فوجی کارروائی کے بعد ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھانے پر توجہ مرکوز کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی کارروائی سمیت تمام آپشنز اب بھی زیر غور ہیں۔ امریکا نے ایران پر اقتصادی دباؤ بھی مزید بڑھا دیا ہے۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے مختلف ممالک کو ایران کے ساتھ مالی روابط کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔ انہوں نے پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے فریقوں کے خلاف ثانوی پابندیوں کا عندیہ بھی دیا۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے