ٹرمپ نے کینیڈا کی اونٹاریو جھیل کو ’امریکی جھیل‘ قرار دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے دوران ایک بار پھر طنزیہ انداز اختیار کیا ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو میں کینیڈا کا نقشہ دکھایا اور اونٹاریو جھیل کا نام بدل کر ’’امریکہ جھیل‘‘ لکھ دیا۔ ٹرمپ نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر جاری کی۔ ویڈیو میں وہ قلم سے نقشے پر اونٹاریو جھیل کا نام کاٹتے نظر آئے۔ امریکی صدر نے ویڈیو میں کہا کہ اب امریکا کے پاس ایک خلیج اور ایک جھیل موجود ہے۔ ان کا اشارہ خلیج میکسیکو اور اونٹاریو جھیل کی جانب تھا۔

ٹرمپ نے اس سے دو روز قبل اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بھی اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان کی انتظامیہ ’’اونٹاریو جھیل‘‘ کا نام بدل کر ’’امریکہ جھیل‘‘ رکھنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ ٹرمپ نے اس تجویز کی وجہ کینیڈا کے ساتھ مستقبل میں تجارتی تعلقات کے بارے میں اپنی ناراضی کو قرار دیا۔ تاہم اونٹاریو جھیل کا بیشتر حصہ امریکا اور کینیڈا کی سرحد کے درمیان واقع ہے۔ اس جھیل کا نام تبدیل کرنے کا امریکی فیصلہ کینیڈا پر قانونی طور پر لاگو نہیں ہوگا۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے