پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد 180دن مقرر کر دی ۔ اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے تمام موبائل آپریٹرز پر ہوگا۔
پی ٹی اے کے مطابق تمام موبائل فون آپریٹرز کے ری چارج اور بیلنس کی کم از کم مدت 180 دن مقرر کی گئی ہے۔ بیلنس کی میعاد ختم بھی ہو جائے تو نیا ری چارج کرنے پر پرانا بیلنس خودکار طور پر صارف کو واپس مل جائے گا۔ البتہ اس کیلئے سم قابلِ استعمال رہنا ضروری ہے۔ پی ٹی اے نے اس اقدام کو صارفین کے حقوق کے تحفظ اور ملک میں منصفانہ کاروباری ماحول کے فروغ کے عزم کا اظہار قرار دیا ہے۔
