Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
Trending
  • ہاکی کھلاڑیوں کو یومیہ 110 ڈالر دیے جا رہے ہیں، محی الدین وانی
  • عراق: کرکوک میں بم دھماکا، بریگیڈیئر جنرل اور فوجی جاں بحق
  • پاک فوج کی ٹیم نے ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2026 میں چاندی کا تمغہ جیت لیا
  • ملک کے بالائی علاقوں میں بارش، کشمیر میں ژالہ باری اور موسلا دھار بارش کا امکان
  • سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا
  • اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرنےکیلئےکیس 21 اکتوبرکوسماعت کیلئےمقرر
  • کراچی: جناح ہسپتال میں ریبیز کا ایک اور مشتبہ کیس رپورٹ
  • لاہور: کاہنہ میں والد کے ساتھ مل کر والدہ کو قتل کرنے والا بیٹا گرفتار
Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
Demo
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»امن کمیٹی لکی مروت کی متوازی پولیس فورس یاغیرقانونی مسلح گروہ کےطور پرکام نہ کرنےکی یقین دہانی
پاکستان

امن کمیٹی لکی مروت کی متوازی پولیس فورس یاغیرقانونی مسلح گروہ کےطور پرکام نہ کرنےکی یقین دہانی

EditorBy Editorاگست 29, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

پولیس امن کمیٹی لکی مروت نے ریجنل پولیس آفیس (آر پی او) بنوں ریجن کو تحریری یقین دہانی کرائی ہےکہ امن کمیٹی کسی متوازی پولیس فورس یا غیرقانونی مسلح گروہ کے طور پر کام نہیں کرے گی اور تمام شرائط کی مکمل پابندی کرےگی۔

پولیس امن کمیٹی لکی مروت کی کابینہ نے ریجنل پولیس آفیسربنوں ریجن کو تحریری یقین دہانی کرائی ہےکہ کمیٹی شرائط کی مکمل پابندی اور کسی خلاف ورزی کی صورت میں قانون کےمطابق جواب دہی قبول کرنےکا اقرار کرتی ہے۔

تحریری یقین دہانی میں کہا گیا ہےکہ پولیس امن کمیٹی کسی متوازی پولیس فورس یا غیرقانونی مسلح گروہ کےطور پر کام نہیں کرےگی،کوئی بھی چھاپا،گرفتاری اور کارروائی ڈی پی او لکی مروت کی پیشگی اجازت کےتحت ہوگی۔ روانگی سے قبل کارروائی کی نوعیت، مقاصد، مقام اور شریک افراد کی تفصیل ڈی پی او کےعلم میں لانا لازمی ہوگا۔ امن کمیٹی پولیس کمانڈکے تحت قیام امن میں کردار ادا کرے گی اسی طرح کمیٹی کےاراکین احتجاج، دھرنے، سڑکوں کی بندش اوردیگرحکومتی مخالف سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گے اور اپنے فرائض قانون، نظم و ضبط اور مجاز پولیس حکام کی ہدایات کےمطابق انجام دیں گے۔

امن کمیٹی نے یقین دہانی کرائی ہےکہ کسی بھی شخص کو ماورائے قانون تحویل میں نہیں رکھا جائےگا۔ مقدمات میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے پر ان کی گرفتاری ظاہر کرکےسی ٹی ڈی یا مجازادارے کے حوالےکیاجائےگا۔ امن کمیٹی کے رکن یا غیرمجاز شخص کو پولیس، سی ٹی ڈی یا سرکاری ادارےکی وردی پہننے کی اجازت نہیں ہوگی۔امن کمیٹی کےاراکین کو سرکاری اختیارات استعمال کرنےکی اجازت نہیں ہوگی۔ وردی صرف مجاز اور حاضر سروس اہلکار متعلقہ قواعد و ضوابط کےمطابق پہن سکیں گے۔

امن کمیٹی نے کہا ہے کہ ضرورت کےمطابق قانون نافذ کرنےوالےاداروں کےساتھ مشترکہ کارروائیاں صرف مجاز اتھارٹی کی منظوری سےہوں گی۔ ہ گرفتاری، تفتیش اور کارروائی آئین، قانون اور مقررہ ضابطہ کار کےمطابق ہوگی۔

امن کمیٹی لکی مروت نے یقین دہانی کرائی کہ امن کمیٹی کےاراکین سیاسی وابستگی، جماعتی سرگرمیوں، کسی فریق کےحق یا مخالف میں وسائل اور اثرورسوخ استعمال کرنے سے اجتناب کریں گے۔ تمام پولیس اہلکاروں کو ان کی منظور شدہ جنرل ڈیوٹی اور سرکاری تعیناتیوں پر واپس لایاجائےگا۔ سرکاری اسلحہ، گاڑیاں، مواصلاتی آلات سمیت حکومتی وسائل کو ذاتی دشمنی، قبائلی تنازعات یا سیاسی مقصد کیلئے استعمال نہیں کیاجائےگا۔ سرکاری اسلحےکے اجراء، استعمال اور واپسی کا ریکارڈ رکھا جائےگا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

Related Posts

پاک فوج کی ٹیم نے ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2026 میں چاندی کا تمغہ جیت لیا

اکتوبر 14, 2026

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش، کشمیر میں ژالہ باری اور موسلا دھار بارش کا امکان

اکتوبر 14, 2026

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرنےکیلئےکیس 21 اکتوبرکوسماعت کیلئےمقرر

اکتوبر 14, 2026
Leave A Reply Cancel Reply

Routine News

 Nunc elementum sagittis eleifend. Cras non sem malesuada, gravida quam vitae, lobortis ipsum. Nunc aliquet lobortis dui at aliquet. Donec a luctus turpis. Pellentesque aliquam leo et elit finibus iaculis. Curabitur dolor tortor, facilisis nec pharetra congue, euismod non ante. Nunc tristique facilisis arcu ut sagittis. Mauris malesuada est nulla. Nullam volutpat convallis elit.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.