بھارتی جیلوں میں طویل عرصے سے قید 25پاکستانی شہریوں کو رہا کر دیا گیا جو واہگہ اٹاری بارڈر کے راستے باحفاظت اپنے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے حکام اس پورے عمل کو خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے سرحد پر موجود تھے۔ دفتر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بھارتی جیلوں میں قید دیگر تمام پاکستانی شہریوں کی باحفاظت رہائی اور وطن واپسی کے لیے سفارتی سطح پر کوششیں مسلسل جاری رکھی جائیں گی۔
