سوات ایکسپریس وے پرمسافر کوچ اور ڈمپرمیں تصادم،4 افراد جاں بحق،7 زخمی

ملاکنڈ میں سوات ایکسپریس وے پر تیزرفتاری کے باعث ٹنل ٹو کے قریب مسافر کوچ اور ڈمپر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق، 7 زخمی ہوگئے ۔

موٹروےپولیس اورریسکیو ٹیمیں جائےحادثہ پر پہنچ گئیں اورفوری امدادی کارروائیاں شروع کردیں،ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو جائے حادثہ سے نکال کر مقامی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

اسپتال ذرائع کےمطابق زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم واقعے کی مزید وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے