استنبول: اسحاق ڈار کی ترکیہ کے ہم منصب سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اتوار کے روز استنبول میں ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں جانب سے سیاسی، اقتصادی، سکیورٹی اور ثقافتی شعبوں میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے مسلسل استحکام اور وسعت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور ترکیہ اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے فریم ورک کے تحت ہونے والی پیش رفت کا خیرمقدم کیا اور اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے آئندہ اجلاس کے جلد انعقاد پر اتفاق کیا۔

فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں علاقائی امن واستحکام کیلئے مل کرکام جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ کیا گیا۔

دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے اعلیٰ حکام اسٹریٹجک کمیٹی اجلاس میں شریک ہوں گے، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیردفاع خواجہ آصف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کریں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے