اسلام آباد ہائیکورٹ میں سانحہ پمز پر جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر نےوکیل قاسم اقبال جلالی کی درخواست پر سماعت کی، سماعت کےدوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عظمت بشیر تارڑ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نےوزیراعظم کو پیش کی گئی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو کارروائی کی تفصیلات اور درخواست پر جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
