پاکستان میں صرف بیوروکریسی احتساب سے محفوظ اور ناقابلِ گرفت رہی: خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حکمران اشرافیہ کے ہر طبقے کو اپنے اقدامات کی قیمت چکانا پڑی، کرپشن اور بدانتظامی سمیت مختلف الزامات پر حکمران اشرافیہ کیخلاف کارروائیاں ہوئیں، صرف بیوروکریسی احتساب سے محفوظ اور ناقابلِ گرفت رہی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستانیوں کو شاید ہی احساس ہے کہ ملک پر بیوروکریٹس بھی حکمرانی کرتے رہے ہیں، سابق گورنرجنرل غلام محمد بیوروکریٹ تھے، سابق وزیراعظم چوہدری محمد علی بھی بیوروکریٹ تھے، سابق صدور سکندر مرزا اور غلام اسحاق خان بھی بیوروکریٹس تھے، یہ سب کچھ ایسے وقت میں ہوا جب بظاہر اقتدار سیاست دانوں کے پاس تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیوروکریٹس کو مورد الزام نہیں ٹھہراتا، سیاستدانوں کی نااہلی اور باہمی اختلافات نے بیوروکریسی کو جگہ فراہم کی، سیاستدان اپنی اصلاح کریں تو بیوروکریسی میں بھی خود بخود اصلاح اور احتساب آئے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے