امام الحق کی انجری پر پی سی بی کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا امکان

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے اہم فیصلوں پر غور شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امام الحق کی پنڈلی کی انجری کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جاسکتی ہیں۔ بورڈ اس معاملے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے گا۔ امام الحق نے لارڈز ٹیسٹ کے پہلے روز پنڈلی میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔ بعد میں اسکین میں بائیں پنڈلی کی معمولی نوعیت کی انجری کی تصدیق ہوئی تھی۔

امام الحق کی انجری کے بعد بعض سابق کرکٹرز نے سوالات اٹھائے تھے۔ سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے بھی انجری کی نوعیت پر شکوک کا اظہار کیا۔ میڈیا میں اس حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں سامنے آئیں۔ ان الزامات کے بعد پی سی بی کی جانب سے معاملے کا جائزہ لینے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ تاہم پی سی بی نے 28 اگست کو واضح کیا تھا کہ اسکین میں امام الحق کی بائیں پنڈلی میں low-grade calf strain سامنے آئی ہے۔

بورڈ کے مطابق امام الحق کا علاج قومی ٹیم کی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں جاری تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے