شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس، وزیراعظم 3 روزہ دورے پر بشکیک پہنچ گئے

وزیراعظم شہبازشریف 3 روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان پہنچ گئے۔ وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وفاقی وزرا جام کمال خان، عبدالعلیم خان اور عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

کرغز دارالحکومت بشکیک پہنچنے پر کرغزستان کی کابینہ کے چیئرمین عادلبیک قاسمالیف نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف یکم ستمبر کے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب میں علاقائی و عالمی امور  پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

شہباز شریف ایس سی او پلس سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کےاجلاس میں شریک مختلف ممالک کےرہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ باہمی تعلقات، تجارت و سرمایہ کاری، علاقائی تعاون،باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کےاجلاس کےساتھ ایس سی او پلس اجلاس بھی یکم ستمبر کو ہوگا۔ شہباز شریف دوستمبرکو میزبان ملک کا سرکاری دورہ کریں گے۔ صدر کرغزستان نور گوزوئچ ژاپاروف کی ملاقات ہوگی۔ پاک کرغز تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان اوربھارت کے وزرائے اعظم اس ہفتے بشکیک میں ایک ہی مقام پرموجود ہوں گے۔شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی کی شرکت کریں گے۔ روس، چین اور ایران کے صدور کی بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے