اس موقع پر ایف سی افسران نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
ایف سی بلوچستان کے افسران نے شہداء کی قبروں پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، شہداء کے اہلِ خانہ سے ملاقاتوں کے دوران ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
ایف سی حکام کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی کے لئے جانیں قربان کرنے والے پولیس کے جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
واضح رہے کہ زیارت میں پولیس کے 27 اہلکاروں نے دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔
