بلوچستان کے عوام کے دشمن فتنۃ الہندوستان کا مکروہ چہرہ بے نقاب

بلوچستان کے عوام کے جان ومال اورعوامی سہولیات کے دشمن فتنۃ الہندوستان کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا۔

فتنۃ الہندوستان کے دہشت گرد رات کی تاریکی میں موبائل ٹاورز کو نشانہ بنا کر بلوچستان کے عوام کومشکلات سے دوچار کرتے ہیں۔ موبائل ٹاورزکی تباہی سے نقصان کسی اورکونہیں بلکہ عام بلوچ شہریوں، طلبہ، تاجروں اورمزدوروں کو اٹھانا پڑتا ہے۔

مواصلاتی نظام کو نقصان پہنچانا دراصل بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم کرنے کی مذموم کوشش ہے۔ فتنۃ الہندوستان کی بزدلانہ کارروائیاں مواصلاتی نظام کو متاثرکرکے عوامی زندگی، کاروباراورتعلیم میں رکاوٹیں پیدا کرتی ہیں۔

دہشت گرد اپنی نام نہاد کارروائیوں کی ویڈیوزبنا کرپروپیگنڈا کرتے ہیں مگران کا نقصان مقامی آبادی کوبرداشت کرنا پڑتا ہے۔ فتنۃ الہندستان کے دہشت گرد تخریبی عناصر بیرونی ایما پرعوامی سہولیات کونشانہ بنا کراپنے آقاوں کا ایجنڈاپورا کرتے ہیں۔

دہشت گردوں کی کارروائیوں سے عام شہریوں کے رابطے متاثر ہوتے ہیں اورروزمرہ زندگی میں مشکلات بڑھ جاتی ہیں۔ فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کا اصل مقصد بلوچستان کی ترقی ،خوشحالی اورامن کے راستے میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے