پاکستان اور کرغزستان کے مابین راہداری تجارت کے معاہدے پر دستخط، دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تجارت، موسمیاتی تبدیلی، انسداد دہشتگردی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ کرغزستان کے مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان راہداری تجارت کے معاہدے پر دستخط ہوگئے جبکہ پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے کرغزستان کی تجارت اور ٹرانزٹ مواقع بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ورچول اثاثوں میں تعاون، مالیاتی منڈیوں کے انضمام ، محفوظ ڈیجیٹل اثاثہ ماحولیاتی نظام کی بنیاد بنے گا، پاکستان اور کرغزستان نے کاسا 1000 منصوبے پر بروقت عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا، بجلی، پن بجلی،قابل تجدید توانائی اور توانائی کے بنیادی  ڈھانچے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ سائنس،ٹیکنالوجی اور طبی تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

مشترکا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام جنوبی و وسطی ایشیا  کے درمیان رابطوں کیلئے اہم ہے، پاکستان نے کرغزستان کے عالمی ماحولیاتی وپہاڑی ایجنڈے کی حمایت کا اعادہ کر دیا۔

دہشت گردی، منشیات، انسانی اسمگلنگ، غیرقانونی نقل مکانی، سائبر کرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، حوالگی اور فوجداری مقدمات میں باہمی قانونی معاونت کے معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔ دونوں ممالک کا دفاعی شعبے میں تعاون اور متعلقہ اداروں کے درمیان رابطے مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

پاکستان اور کرغزستان نے تنازعات کے پرامن حل اور یک طرفہ اقدامات  سے گریز اور افغان سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے پر زور دیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے