وزیراعظم شہباز شریف نے پمز آتشزدگی واقعے میں اپنی جان پر کھیل کر نومولود کو بچانے والی نرس رضیہ نورین سے ملاقات کی اور انہیں قوم کی بیٹی اور قوم کا فخر قرار دیا ہے جبکہ رضیہ نورین نے وزیر اعظم ہاؤس مدعو کیے جانے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے اسے عزت افزائی قرار دیا ۔
ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف نے نرس کیلئے ایک کروڑروپے کا بھی اعلان کیا اور کہاکہ 23 مارچ کو آپ کو تمغہ خدمت دیا جائے گا ۔ آپ نےایساکارنامہ سرانجام دیاہے جو یاد رکھا جائے گا ، آپ نے جرات اور ہمت سے کام لیا ، جان ہتھیلی پر رکھ کر بچے کی جان بچائی اور عظیم کارنامہ سرانجام دیا ۔
وزیراعظم نے کہا کہ جس ماں کا بچہ آپ نے بچایا وہ تمام عمرآپ کو دعائیں دے گی ۔ نرس رضیہ نے واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارا میڈیکیشن کاوقت تھا جب آگ دیکھی تو کچھ بھی سوچے بغیراندرچلی گئی ۔ دوسری سسٹر کو کہا بچے بچائیں، رضیہ نے بتایا وہ جو بچہ ریسکیو کرکے باہر لائیں اسے ایک جان پہنچان والے شخص کے ہاتھ میں دے کر دوسرے بچوں کو بچانے کیلئے پلٹیں لیکن ایک دم دھماکہ ہوگیا اور پھر ہر طرف اندھیرا چھا گیا
