وزیراعظم سے گوگل کے وفد کی ملاقات، ’ڈیجیٹل نیشن پاکستان‘ کے ویژن سے آگاہ کیا

وزیراعظم شہباز شریف سے گوگل کے 9 رکنی وفد نے  نائب صدر ولسن وائٹ کی قیادت میں ملاقات کی  ، اس موقع پر اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر بھی وفد کے ہمراہ تھیں ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت کے”ڈیجیٹل نیشن پاکستان” کے ویژن سےآگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی امور اور بڑے پیمانے پرڈیجیٹل تبدیلی کا عمل جاری ہے، قومی ڈیجیٹل ایکوسسٹم کی تشکیل کیلئے عملدرآمد کا کام حتمی مراحل میں ہے۔

شہبازشریف نے آئی ٹی انفرا سٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے ملاقات میں نوجوانوں کو آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے پروگرامز کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ گوگل جیسی عالمی ٹیکنالوجی کمپنی کے ساتھ اشتراک عمل کی اہمیت پر زور بھی دیا۔

وزیراعظم نے پاکستان میں دفتر کھولنے کے گوگل کے فیصلے کا خیرمقدم  کیا اور کہا کہ فیصلے سے کمپنی کے ساتھ ملک کی شراکت داری مزید مستحکم ہو گی۔ وزیراعظم نے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو آگے بڑھانے میں گوگل کے کردار کو سراہا۔

ولسن وائٹ نے وزیراعظم کو گوگل کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مقامی دفتر پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو تیز کرنے کیلئے عزم کو مزید تقویت دے گا،گوگل پاکستان کی نوجوان آبادی کی بےپناہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتا ہے۔

وزیراعظم،ولسن وائٹ اور امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے پاکستان میں گوگل دفتر کا افتتاح کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے