چالان کا مطلوبہ ہدف مکمل نہ ہو سکا، سی ٹی او کی جرمانوں کی شرح تیز کرنے کا حکم نامہ جاری

لاہور میں ٹریفک پولیس کے چالان کے اہداف اور شہریوں کو سڑکوں پر روکنے کے طریقہ کار پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، جبکہ ٹریفک پولیس حکام نے وارڈنز کو جرمانوں کا مطلوبہ ہدف پورا کرنے کی ہدایت کردی۔

مراسلے کے مطابق ٹریفک پولیس گزشتہ سال کے مقابلے میں مطلوبہ تعداد میں جرمانے نہیں کرسکی، جس پر چیف ٹریفک آفیسر نے جرمانوں کی شرح تیز کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

ٹریفک وارڈنز کو بغیر لائسنس ڈرائیونگ، کم عمر ڈرائیورز، گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی بڑھانے کا حکم دیا گیا ہے۔

حکام نے وارڈنز کو چالان کا ہدف مکمل کرنے کے لیے 15 روز کی مہلت دی ہے، بصورتِ دیگر محکمانہ کارروائی کی تنبیہ کی گئی ہے۔

دوسری جانب دو روز قبل لاہور کے علاقے شادمان میں ٹریفک پولیس کی جانب سے نوجوان کو مبینہ طور پر سڑک پر روکنے کی کوشش کے دوران حادثہ پیش آیا، جس میں نوجوان محمد زین جاں بحق ہوگیا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے