بنوں: خاندانی دشمنی پر فائرنگ سے 7 سالہ بچہ اور 16 سالہ لڑکی جاں بحق

بنوں میں خاندانی دشمنی پر ملزمان نے ایک بچے اور لڑکی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ بنوں کے علاقے خنی کلہ میں پیش آیا جہاں فائرنگ سے 2 کم عمر جانیں ضائع ہوگئیں۔

 پولیس کا کہنا ہےکہ بظاہرخاندانی دشمنی پر ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے 7 سالہ بچہ اور 16 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی، لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے