سانحہ گل پلازا: پولیس نے چالان عدالت میں جمع کرادیا، ایسوسی ایشن مرکزی ذمہ دار قرار

کراچی: پولیس نے گل پلازا آتشزدگی کیس کا چالان عدالت میں جمع کرادیا جس میں مارکیٹ کی ایسوسی ایشن کو مرکزی ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

 پولیس نے چالان میں 87 گواہان کو شامل کیا ہے اور چالان میں گل پلازا آتشزدگی میں فائر سیفٹی انتظامات پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

 

 

پولیس چالان میں کہا گیا ہےکہ کے ایم سی، فائربریگیڈ اور سول ڈیفنس کے خلاف کوئی غفلت نہیں پائی گئی، تفتیش کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج  سمیت مختلف شواہد حاصل کیے گئے، فارنزک رپورٹ کے مطابق اشیاء میں کوئی دھماکا خیز مواد نہیں ملا، فارنزک رپورٹ میں کسی قابلِ اشتعال مائع کے آثار بھی نہیں ملے، رپورٹ میں بعض اشیاء میں جلنے کے بعد باقی رہ جانے والے ذرات کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی ہے۔

پولیس چالان میں گل پلازا انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور فائر سیفٹی انتظامات کا بھی ذکر کیا گیا ہے جب کہ چالان میں دکانوں اور عمارت میں موجود حفاظتی انتظامات سے متعلق بیانات بھی شامل کیے گئے ہیں۔

پولیس نے چالان مزید قانونی کارروائی اور عدالتی حکم کے لیے عدالت میں جمع کرایا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے