بجلی صارفین کے لیے بری خبر، فی یونٹ 2 روپے 8 پیسے مہنگی

بجلی صارفین کے لیے بری خبر، ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جولائی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر ہوگا۔نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ماہانہ اضافے کا اطلاق ستمبر کے بلز میں کیا جائے گا، بجلی صارفین پر 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ بھی جاری کر دیا گیا ۔نیپرا نے اپریل تا جون  2026ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ حکومت کو بھجوا دیا۔

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ستمبر سے نومبر 2026ءکیلئے ہو گا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہو گا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا صارفین پر 12 ارب67 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے