اسحاق ڈار کا نیپال کے سفارتخانے کا دورہ، حالیہ سیلاب کے متاثرین سے اظہار ہمدردی  کیا

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں نیپال کے سفارتخانے کا دورہ کیا جس دوران  نیپال میں حالیہ تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا۔ اسحاق ڈارنے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی خطے کے ممالک کو غیر متناسب طور پر متاثر کر رہی ہے جس کے نتیجے میں انسانی جانوں، روزگار اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

اسحاق ڈار نے نیپالی سفارتخانے میں تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔ جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور نیپال کی حکومت و عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے جاں بحق افراد کے لیے مغفرت، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور لاپتا افراد کی سلامتی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے نیپال کی امدادی اور بحالی کی کوششوں کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے قدرتی آفت کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے