حکومت نے اپریل تا جون آئی پی پیز کو کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں کتنے ارب ادا کیئے؟

صارفین کو بجلی ملے نہ ملے لیکن آئی پی پیز کو کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں اربوں کی ادائیگیاں جاری ہیں، شدید لوڈشیڈنگ اور تین سے چار ہزار میگاواٹ کے شارٹ فال کے باوجود اپریل تا جون 105آئی پی پیز کو 472 ارب روپے ادا کیے گئے۔

حکومتی دستاویز کے مطابق اپریل سے جون کے دوران 105 آئی پی پیز کو کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 472 ارب روپے ادا کیے گئے، یہ رقم ملک بھر کے صارفین سے بجلی کے بلوں میں وصول کی گئی۔دستاویز کے مطابق چائنا فیول انرجی کو 32 ارب 81 کروڑ، شنگھائی انرجی کو 26 ارب، نیوکلیئر ون کو 36 ارب اور نیوکلیئر پاور پلانٹ تھری کو 37 ارب روپے ادا کیے گئے۔پورٹ قاسم پاور کو 26 ارب، تھر کول بلاک ون کو 29 ارب جبکہ واپڈا ہائیڈل کو 35 ارب روپے کی کیپسٹی پیمنٹس کی گئیں۔دستاویز کے مطابق کیپسٹی پیمنٹس کی ادائیگی کے باوجود گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے ملک میں شدید لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ بجلی کا شارٹ فال تین سے چار ہزار میگاواٹ تک برقرار رہا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے