پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 2 سے 5 ستمبر کے دوران خیبر پختونخوا میں مختلف جھڑپوں کے دوران 21 خوارج ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر 31 اگست اوریکم ستمبر کی درمیانی شب سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران علاقے میں چھپے 10 خوارج ہلاک ہوئے۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں ایک اور کارروائی کے دوران 7 خوارج ہلاک کیے گئے جبکہ کوہاٹ اور ڈی آئی خان میں دو مختلف جھڑپوں میں مزید 4 خوارج ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ دراندازی کی کوشش کرنے والے ہلاک خوارج کی مجموعی تعداد 25 ہوگئی ہے، علاقے میں موجود دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق افغانستان سے پاکستان کے خلاف سرحد پار دہشت گردی کی جا رہی ہے، افغان طالبان حکومت مؤثر سرحدی انتظام کو یقینی بنائے، طالبان حکومت دہشتگرد تنظیموں کو اپنی سرزمین کے استعمال سے روکنے میں ناکام ہے
