سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
پولیس ذرائع کےمطابق حماد اظہر کو لاہور کےعلاقے آر اےبازار کےقریب سے حراست میں لیا گیا،ملتان جارہے تھے جہاں چیکنگ کے دوران پولیس نے دستاویزات طلب کیں تو وہ وہاں سے روانہ ہوکرواپس لاہور آگئے،جہاں انہیں دوست کے گھر سے حراست میں لیا گیا۔
پولیس ذرائع کےمطابق حماد اظہرکونومئی کے جی او آرگیٹ حملہ کیس میں مطلوب قراردیا گیا تھا، انسدادِ دہشت گردی عدالت حماد اظہرکو اشتہاری قرار دےچکی ہے،جبکہ عدالت کی جانب سے ان کے دائمی وارنٹِ گرفتاری بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔۔
پولیس ذرائع کےمطابق حماداظہرکومزید تفتیش کےلیےانویسٹی گیشن ونگ کےحوالے کردیاگیا ہے،رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر نےلاہوراورپشاور ہائی کورٹس سےحفاظتی ضمانت کے لیےبھی رجوع کررکھاہے، مقدمات کے اندراج کے بعد حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، جبکہ پی ٹی آئی نےانہیں پنجاب کے صدر کی ذمہ داری سونپ رکھی تھی۔
