سرگودھا تعلیمی بورڈ کے زیرِ اہتمام نہم جماعت کے نتائج میں مبینہ ردوبدل کا انکشاف ہوا ہے، نتائج میں مبینہ تبدیلی سے متعلق متعدد شکایات بورڈ کو موصول ہوگئیں۔
کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر نذر عباس کے مطابق نہم جماعت کے نتائج میں مبینہ ردوبدل کی شکایات پر تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔
معاملے کی تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے،جو شکایات اور نتائج میں مبینہ تبدیلی کے معاملے کا جائزہ لے گی۔
کنٹرولر امتحانات کے مطابق سرگودھا تعلیمی بورڈ کے زیرِ اہتمام نہم جماعت کے نتائج کا اعلان 2 ستمبر کو کیا گیا تھا۔
تحقیقات مکمل ہونے کے بعد نتائج میں مبینہ ردوبدل کی اصل وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔
