اپرسوات اور کالام میں سال کی پہلی برفباری، پہاڑ سفید چادر سے ڈھک گئے

خیبر پختونخوا میں اپر سوات اور وادیِ کالام کے بلند پہاڑوں پر سال کی پہلی برفباری ہوگئی،جس کے بعد پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔

سال کی پہلی برفباری کے باعث علاقے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،برف سے ڈھکے پہاڑوں اور دلکش مناظر نے وادی کالام کے حسن کو مزید نکھار دیا،موسم کی تبدیلی کے ساتھ کالام کے بلند علاقوں میں برفباری سے وادی میں سرد موسم کا آغاز ہوگیا،مقامی رہائشیوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیا۔

 

ضلع سوات کا شمالی حصہ، خصوصاً اپر سوات اور کالام اس کے علاوہ بابو سر ٹاپ پاکستان میں قدرتی حسن اور سیاحت کا سب سے بڑا مرکز مانا جاتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے