کوٹری کے قریب مال بردار ٹرین حادثے کا شکار ، ایک ریلوے ملازم جاں بحق

کراچی سے پنجاب جانیوالی کوئلے سے بھری مال بردار گاڑی کوٹری کے قریب حادثے کا شکار کا شکار ہوگئی۔

ریلوے پولیس کے مطابق کراچی سے پنجاب جانیوالی مال گاڑی کی 6 بوگیاں کوٹری کے قریب پٹری سے اتر گئیں۔ ایک شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا، جاں بحق شخص ریلوے ملازم ہے۔

دوسری جانب ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے ریلیف ٹرین روانہ کردی گئی ہے۔ ریلیف ٹرین رات 8 بجے تک کوٹری پہنچے گی۔ 8 کوچز ڈی ریل ہونے کی وجہ سے اپ ٹریک بلاک ہے۔ ڈاؤن ٹریک سے ٹریفک گزارا جارہا ہے۔ کوشش ہوگی رات میں ہی اپ ٹریک کلیئر کردیا جائے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے