کراچی کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے قریب فیکٹری میں لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا،فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا ہے۔
فائر بریگیڈ کےمطابق آگ استعمال شدہ کپڑوں کی فیکٹری میں لگی، جس پر قابو پانے کے لیے 16 فائر ٹینڈرز، 2 اسنارکلز اور ایک باؤزر کی مدد لی جارہی ہے۔
حکام کےمطابق آگ کی شدت کے باعث فائر فائٹرز کو ریسکیو کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ آگ پرمکمل قابو پانے میں مزید 8 سے 10 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
