کراچی: شاہ فیصل کے پل پر باراتیوں کا رقص، ویڈیو وائرل

کراچی: شاہ فیصل پل پر باراتیوں کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کے پل سے ایک بارات گزر رہی تھی کہ باراتیوں نے اپنی گاڑیاں سڑک پر روک دیں اور پل کے ایک ٹریک پر رقص کرنا شروع کردیا۔

باراتیوں کے رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ باراتی گاڑیاں سڑک پر کھڑی کرکے رقص کرتے رہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور مسافروں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پل پر رقص کی وائرل ویڈیو سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے